بی آر ٹی پشاور کی مزید 27 نئی بسیں چمکنی ڈپو پہنچ گئیں، مجموعی تعداد 296 ہوگئی

پشاور (پاک ٹوڈے): بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے۔ آج صبح مزید 27 بسیں چمکنی ڈپو پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ ماہ 25 بسیں پہلے ہی پشاور پہنچ چکی تھیں۔

ٹرانس پشاور کے مطابق نئی بسوں کی آمد کے بعد بی آر ٹی کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی بسوں کی شمولیت سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، موجودہ سروس میں بہتری لانے اور نئے روٹس شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب ٹرانس پشاور نے سوشل میڈیا پر نئی بسوں کی نقل و حمل سے متعلق دعوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیں پشاور سے باہر نہیں لے جائی جا رہی تھیں بلکہ پشاور لائی جا رہی تھیں۔ تمام 52 نئی بسوں کی آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کیے گئے ان دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

Related posts

شہباز شریف حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت بڑھی، مفتاح اسماعیل

ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

سعودی عرب میں 6 میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض اور ینبع بھی نشانے پر