بنوں (پاک ٹوڈے): بنوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے قریب دیوار کے ساتھ لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت نصیب اللہ عرف رحمت علی ولد گل رائپ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کرکنٹر موم کا رہائشی تھا۔ لاش کے ساتھ ایک کاغذ بھی چسپاں کیا گیا تھا، جس پر مختلف تفصیلات درج تھیں۔
اطلاعات کے مطابق کاغذ پر لاش اتارنے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ بھی درج تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔