کراچی (پاک ٹوڈے): منشیات فروشی کے الزامات کا سامنا کرنے والی انمول عرف پنکی کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا گیا ہے۔
عدالت نے شواہد کی عدم دستیابی کی بنیاد پر ملزمہ کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ انمول عرف پنکی کو ایک ہی روز دو الگ الگ مقدمات میں بری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ’کوکین کوئین‘ کے نام سے مشہور انمول عرف پنکی مجموعی طور پر 22 مقدمات میں نامزد ہے، جن میں سے اب تک پانچ مقدمات میں بری ہوچکی ہے۔ مزید دو مقدمات میں بریت کے بعد اس کے خلاف باقی مقدمات کی کارروائی جاری ہے۔