بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام بطور وزیراعظم آزاد کشمیر فائنل کر دیا گیا، اجلاس میں فیصلہ

​اسلام آباد (پاک ٹوڈے): آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے۔

​وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اہم مشاورت میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اور آزاد کشمیر کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر شامل تھے۔ اس کے علاوہ نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی اجلاس میں موجود تھے۔

​اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت سازی، آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور نئی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گڈ گورننس اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحات طے کر لی گئی ہیں، جبکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا باقاعدہ انتخاب 28 اگست کو عمل میں لایا جائے گا۔

Related posts

سانحہ پمز کے 14 نومولود بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے، لواحقین کا ڈی این اے کا مطالبہ

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر نیا امیگریشن ایریا فعال، مسافروں کو طویل قطاروں سے نجات مل گئی

مینارِ پاکستان میں 43ویں عالمی میلاد مصطفیٰ کانفرنس سیرتِ طیبہ ﷺ کو عملی زندگی میں نافذ کرنا ہی حقیقی میلادِ مصطفیٰ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری