بہاولپور میں بزرگ میاں بیوی کا نہر میں چھلانگ لگانے کا واقعہ، خاتون کو بچا لیا گیا

بہاولپور (پاک ٹوڈے): بہاولپور میں ایک بزرگ میاں بیوی کی جانب سے نہر میں چھلانگ لگانے کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا جبکہ 75 سالہ بزرگ کی لاش ایک روز بعد ششماہی نہر سے برآمد ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کی گئی، جس کے دوران خاتون کو نہر سے بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم بزرگ پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بزرگ میاں بیوی اولاد کے درمیان جائیداد کی تقسیم سے متعلق مبینہ لڑائی جھگڑوں سے پریشان تھے، جس کے بعد دونوں نے نہر میں چھلانگ لگائی۔

دوسری جانب بزرگ جوڑے کے بیٹوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے والدین کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آسکتے ہیں۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کردی

پشاور: لاہوری گیٹ میں پٹرول پمپ کی دکان میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی

سہیل آفریدی کی 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کی اپیل