بھارت میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج، راہول گاندھی گرفتار، کچھ دیر بعد رہا

نئی دہلی، بھارت (پاک ٹوڈے): بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا، تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ووٹر فہرستوں میں تبدیلی کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کی کوشش کی، جس کے دوران پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔

Related posts

کابل میں یوناما کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 افراد گرفتار

افغانستان کے غزنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

افغان وزیر خارجہ کی روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو سے ملاقات