بنوں میں جے یو آئی رہنما ملک زئی علی رحمان کی فائرنگ سے موت، حملہ آور فرار

بنوں (پاک ٹوڈے): سب ڈویژن وزیر کے علاقے ڈریوبہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مقامی رہنما ملک زئی علی رحمان جاں بحق ہو گئے۔

​ذرائع کے مطابق ملک زئی علی رحمان جے یو آئی سب ڈویژن وزیر ڈریوبہ کے سربراہ تھے۔ وہ علاقے میں موجود تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف زوایا سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

مکہ مکرمہ میں پہلی بار ایمرجنسی سائرن، امتِ مسلمہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، مفتی تقی عثمانی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس، وفاقی آئینی عدالت کے اہم سوالات

قلعہ عبداللہ: اغوا کیے گئے 5 پنجابی مزدور قبائلی جرگے کی مداخلت پر بازیاب