بنوں میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف

بنوں (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے شابری بھرت سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مقتولین کی شناخت اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

کوہاٹ کے ڈی اے گھوڑا چوک کے قریب فائرنگ، دو افراد جان سے گئے، مقتولین کی شناخت ہوگئی

اے آئی سے سائبر حملوں میں اضافے کا خدشہ، بل گیٹس نے خبردار کردیا

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا رابطہ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور اے پی سی پر مشاورت