پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور ہائیکورٹ نے بنوں امن کمیٹی کی تشکیل اور اختیارات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران کمیٹی کے قیام اور قانونی حیثیت سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ بنوں میں امن کمیٹی کس کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اور اسے اختیارات کس نے دیے؟ اس پر ایس پی رورل بنوں شکیل خان نے عدالت کو بتایا کہ علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال پر قابو پانے کے لیے مقامی پولیس نے خود کمیٹی قائم کی۔
عدالت نے معاملے پر مزید وضاحت کے لیے آر پی او بنوں کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔