افغانستان: تاریخی مقامات میں غیر قانونی کھدائی اور نایاب پرندوں کے شکار کے الزام میں 12 افراد گرفتار

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبہ جوزجان میں تاریخی مقامات پر غیر قانونی کھدائی اور نایاب پرندوں کے شکار کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

جوزجان پولیس کمانڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ضلع فیض آباد کے علاقے کوہستان میں کی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان ایک خصوصی آلے کی مدد سے ایسے تاریخی مقامات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں سونا موجود ہونے کا امکان تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد نایاب پرندوں کا شکار بھی کرنا چاہتے تھے، جس کے لیے سرکاری اجازت نامہ ضروری ہے۔

Related posts

ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ نہیں مل سکا، رافیل گروسی

جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، استعفیٰ صدرِ پاکستان کو ارسال

پاکستان، افغانستان سرحدی جھڑپیں: جنوبی وزیرستان میں تازہ حملے میں ایک شہری جاں بحق، افغانستان کا پاکستان پر لڑائی شروع کرنے کا الزام