اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بتایا ہے کہ بلیو پاسپورٹس کی تعداد 74 ہزار سے کم کرکے 49 ہزار کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ڈی جی پاسپورٹس کی ملاقات میں پاکستانی پاسپورٹس کے سکیورٹی فیچرز، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور پاسپورٹس کی عالمی سطح پر درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاسپورٹ نظام کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے سمیت شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے امور بھی زیر بحث آئے۔