بلوچستان کے شہر دالبندین میں 5.1 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

دالبندین (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں اور گہرائی 53 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

یوٹیوبرز کی اداروں مخالف مہم سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، پارٹی کو نقصان پہنچا: شوکت یوسفزئی

خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں عملے کے ریونیو شیئرز کی تقسیم معطل

اسلام آباد میں شیشہ کیفیز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری