پشاور (پاک ٹوڈے): تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل مداخیل، غازی خیل میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ آج پیش آیا، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔