ایلون مسک کا 2027 میں ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر تحفے میں دینے کا اعلان

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 میں امریکا کے تمام بچوں کو اپنی کمپنی کے شیئرز بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ان کا پہلا عطیہ ہوگا اور مستقبل میں بھی وہ اس نوعیت کے مزید اقدامات کریں گے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق ایلون مسک کے پاس اسپیس ایکس کے 4 ارب 80 کروڑ شیئرز ہیں اور وہ کمپنی کے 48.4 فیصد حصص کے مالک ہیں۔ امریکا میں یکم جولائی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ ہے۔

اس منصوبے کے تحت امریکی بچوں میں تقسیم کیے جانے والے شیئرز کی مجموعی مالیت تقریباً 10.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ تاہم ایلون مسک نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ شیئرز کی تقسیم کا طریقہ کار کیا ہوگا اور اہل بچوں تک یہ حصص کس طرح پہنچائے جائیں گے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کمپنی انتھروپک نے اپنے 5 فیصد شیئرز عوامی فلاح کے لیے قائم فنڈ کو دینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

انتھروپک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے مشورہ دیا تھا کہ کمپنی کے شیئرز عوامی فلاح کے فنڈ کے بجائے براہ راست لوگوں میں تقسیم کیے جانے چاہییں، جیسا کہ وہ خود کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Related posts

یمن میں حوثیوں کا سیکیورٹی تربیتی مرکز پر حملہ، 53 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی

باجوڑ میں فائرنگ، تحصیل سلارزئی میں گل رحیم نامی شخص جاں بحق

پشاور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کوہاٹ روڈ پر مارکیٹیں مسمار