18
جاپان (پاک ٹوڈے): ایشین گیمز 2026 کے ای اسپورٹس مقابلوں میں پاکستان نے پب جی گیم میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
پاکستانی ٹیم نے ای اسپورٹس کے پب جی مقابلے میں 12 میچز کے بعد مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
پب جی مقابلے میں تھائی لینڈ نے سونے جبکہ چین نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ای اسپورٹس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
