ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا علاقائی سلامتی پر اتفاق، محسن رضایی

تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اس بات پر متفق ہیں کہ مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کی ذمہ داری خطے کے ممالک کو خود اٹھانی چاہیے اور بیرونی مداخلت کی روک تھام ضروری ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق، چار ملکی اجلاس کے بعد محسن رضایی نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اسرائیل سے جنوبی لبنان، جنوبی شام، غزہ اور مغربی کنارے سے انخلا اور حملے بند کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Related posts

بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خلاف قراردا، قبائلی رہنماؤں کی مخالفت، ایوان میں گرما گرمی

سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے پھیلاؤ میں اضافہ، 72 گھنٹوں میں 4 نئے کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 18 ہوگئی