اورکزئی میں ہائی اسکول کے پرنسپل محمد اقبال آفریدی اغوا

پشاور (پاک ٹوڈے): ضلع اورکزئی کے علاقے مشتی بازار سے گورنمنٹ ہائی اسکول کے پرنسپل محمد اقبال آفریدی کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے۔ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد اقبال آفریدی کو گھر جاتے ہوئے مشتی بازار کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 365، 392 اور 352 کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش اور مغوی پرنسپل کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے محمد اقبال آفریدی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Related posts

اسرائیلی فوج میں اپنی زندگی ختم کرنے کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سندھ حکومت کا 5 پولیس افسران کو بلوچستان بھیجنے سے انکار، وفاق کو خط ارسال

پشاور میں پہلی بار پی ایس ایل کا افتتاحی میچ، جنوری میں قومی ٹیموں کی کرکٹ سیریز بھی ہوگی، محسن نقوی