پشاور (پاک ٹوڈے): انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے چار عہدیداران گزشتہ رات سے لاپتہ ہیں، جن سے رابطہ نہ ہونے پر اہلِ خانہ اور تنظیمی کارکنان میں تشویش پائی جاتی ہے۔
لاپتہ عہدیداران میں یونیورسٹی کیمپس کے صدر عامر خان مروت، جنرل سیکرٹری باسط خان، زرعی یونیورسٹی کے سابق سینئر نائب صدر جنید زادہ اور ڈپٹی چیئرمین امان اللہ مروت شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق چاروں عہدیداران سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اہلِ خانہ اور ساتھی کارکنان ان کی خیریت اور موجودہ مقام کے حوالے سے فکرمند ہیں۔
تاحال پولیس یا کسی متعلقہ ادارے کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ تنظیمی رہنماؤں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں عہدیداران کا سراغ لگا کر انہیں بحفاظت اہلِ خانہ کے پاس پہنچایا جائے۔