15
اپر اورکزئی (پاک ٹوڈے): اپر اورکزئی کے علاقے ڈبوری میں اورکزئی اسکاؤٹس اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 شدت پسندوں کو مار دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی تھانہ ڈبوری کی حدود میں کی گئی، جس کے دوران 10 شدت پسند مارے گئے۔ ان کی لاشیں کلایہ منتقل کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مزید مشتبہ افراد کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
