16
پشاور (پاک ٹوڈے): اورکزئی اور خیبر کے سرحدی علاقے میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 10 شدت پسند مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے دو لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ دیگر لاشیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے۔ علاقے میں مزید کارروائی جاری ہے۔
