19
راولپنڈی (پاک ٹوڈے): تھانہ دھمیال کی حدود میں گرجا روڈ، چک جلال الدین کے ایک گھر سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، جبکہ ایک خاتون کے سر پر گہرے زخم کا نشان بھی موجود ہے۔
دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل، گھریلو تشدد اور ریپ کے واقعات میں 12 سالہ بچی سمیت آٹھ خواتین جان سے جا چکی ہیں۔
