انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا تباہ کن زلزلہ: 20 افراد جاں بحق، سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

جکارتا (پاک ٹوڈے): انڈونیشیا کے ساحلی علاقے کے قریب ہفتے کی صبح 7.7 شدت کے انتہائی شدید زلزلے کے نتیجے میں مختلف حادثات میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد بھی متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے فوراً بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی کی جانب سے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جسے 3 گھنٹے کے بعد صورتحال کے جائزے کے بعد باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا۔

دوسری جانب آسٹریلین سونامی وارننگ سینٹر نے بھی وضاحت کی ہے کہ سمندر کی تہہ میں آنے والے اس شدید زلزلے سے آسٹریلیا کی سرزمین یا ملحقہ جزائر کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Related posts

جیکب آباد: پی ٹی آئی سندھ کا ٹھل میں عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرہ

شمالی وزیرستان: شوال میں ملٹری پوسٹ پر سنئپر حملہ، ایف سی اہلکار حسن علی مارے گئے۔

نوشکی: گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق