انسٹاگرام کا نیا لوگو متعارف، صارفین کا شدید ردِعمل اور طنزیہ تبصرے

کیلیفورنیا (پاک ٹوڈے): معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد اپنے بنیادی ورڈ مارک اور لوگو کے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی ہے، تاہم اس نئے انداز کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

​کمپنی کی جانب سے پرانے ورڈ مارک کی جگہ زیادہ گول اور جدید ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق 10 سال سے زیادہ پرانا ڈیزائن وقت کے ساتھ پرانا محسوس ہونے لگا تھا، اس لیے ایپ کی بصری شناخت کو زیادہ جدید اور واضح بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

​دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس تبدیلی کو ناپسند کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ نئے فونٹ کے باعث حروف کی شکل ایسی ہو گئی ہے کہ لوگ ‘Instagram’ کو ‘Instagzam’ پڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کمپنی نے اپنے نام میں ‘Z’ شامل کر لیا ہو، جس کے بعد آن لائن پلیٹ فارمز پر اس نئے ڈیزائن پر شدید بحث اور طنزیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

چین نے ماہر افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کے بیرون ملک اخراج پر پابندیاں سخت کر دیں

"مصنوعی ذہانت تباہ کن ہتھیار بن سکتی ہے، ایک ارب انسانوں کو خطرہ ہے”: بل گیٹس کا سنسنی خیز انتباہ

چین کا خلائی میدان میں بڑا سنگِ میل: تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر 14 اقسام کے پودوں کی کامیاب کاشت