انتخابی مہم میں مخالفت کے بعد ٹرمپ کی نومنتخب مسلمان سینیٹر سے ملاقات کا اعلان

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سخت مخالفت اور سیاسی بیان بازی کے بعد نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان کردیا ہے۔ ملاقات میں تمام امریکی شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات کے دوران ڈیموکریٹ رہنما عبدل السید کے مجوزہ منصوبے ’میڈی کیئر فار آل‘ پر بات ہوگی۔ اس منصوبے کو عبدل السید نے ’ٹرمپ کیئر‘ کا نام دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

ٹرمپ نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے عبدل السید کو ذہین قرار دیا اور کہا کہ دونوں اس معاملے پر کسی درمیانی راستے تک پہنچ سکتے ہیں۔

عبد السید نے رواں ماہ سوشل میڈیا پر سنہرے رنگ کا ’ٹرمپ کیئر‘ کارڈ شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ ہر شہری کو پیدائش سے بڑھاپے تک طبی سہولیات کی ضمانت دی جائے۔ ٹرمپ نے بھی ان کی یہ پوسٹ دوبارہ شیئر کی تھی۔

اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ اور عبدل السید کے درمیان سخت سیاسی جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ امریکی صدر نے انتخابی مہم کے دوران عبدل السید کو ’جہادی‘ بھی قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اختلافات نمایاں ہوگئے تھے۔

حالیہ ملاقات کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں رہنماؤں کے درمیان صحت عامہ اور شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر ممکنہ تعاون کی بات کی جا رہی ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں یکم دسمبر سے سرکاری دفاتر میں نقد لین دین بند، تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے ہوں گی

پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی، نئی تاریخوں کے تعین کے لیے مشاورت شروع

سرگودھا کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں، موٹروے بند کرنے پر جے یو آئی کا پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج