واشنگٹن (پاک ٹوڈے): خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے پیر کے روز واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن الہان عمر کے گھر کی تلاشی لی۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ امیگریشن کے شعبے میں ممکنہ دھوکا دہی کے شبہے سے متعلق ہے۔ تحقیقات کے ایک حصے میں الہان عمر کی امیگریشن دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جو ان کے بچپن میں ان کے والد نے پُر کی تھیں۔
الہان عمر نے اس کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اختیارات کو سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
کانگریس کے بعض دیگر ڈیموکریٹ ارکان نے بھی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا۔
44 سالہ الہان عمر نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں پانچویں مرتبہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔