امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم پر تازہ حملہ، پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، وال سٹریٹ جرنل

تہران (پاک ٹوڈے): امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے اس کارروائی کو دفاعی نوعیت کا اقدام اور امریکی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کارروائی کی گئی۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ سفارتی معاہدے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اس سے قبل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کسی لڑائی میں مصروف نہیں ہے۔

دوسری جانب ایران کی سرکاری خبر ایجنسی نے قشم میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی ہے۔ ادھر پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار پانچ افراد ہیں، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور میں تجاوزات آپریشن روک دیا گیا، ہائیکورٹ کا متعلقہ اداروں کو مزید کارروائی نہ کرنے کا حکم

ٹانک میں چار پولیو ورکرز کا اغوا، گورنر خیبرپختونخوا کا فوری بازیابی کا مطالبہ