امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نار ایسٹر مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا، جس کے باعث مختلف مشرقی ریاستوں میں شدید بارش، طوفانی ہواؤں اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ شدید بارش کے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے اور متعدد درخت گر گئے۔

مختلف علاقوں میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آئیں، جبکہ خراب موسم کے باعث ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

شدید موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ جبکہ 3 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

نیویارک اور نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اٹلانٹک اور نیو انگلینڈ کے علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور سیلاب کی صورتحال پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، مطلوب شدت پسند کمانڈر منظور مارا گیا

مستونگ: نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا کی ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے ’سوارم حملوں‘ کی مشقیں