11
کراچی (پاک ٹوڈے): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں پیش کر دیا، جہاں عدالت نے ان کا 4 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔
اقرار الحسن کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے اور ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد رات ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد این سی سی آئی اے کی ٹیم انہیں واپس سیل منتقل کر گئی۔
