افغان حکومت کی ریاض اور سعودی عرب کے دیگر ہوائی اڈوں پر حملوں کی مذمت

کابل (پاک ٹوڈے): افغان وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر ہوائی اڈوں پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات، جن میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہو، انتہائی افسوس ناک ہیں۔

12 اکتوبر 2026 کو جاری کیے گئے بیان میں افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عام شہریوں کی زندگیوں اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی حملے کی مذمت کی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شدت پسندانہ تشدد اور تنازع کا پھیلاؤ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں اضافے کا سبب بننے والے اقدامات سے گریز کریں اور حالات معمول پر لانے کے ساتھ عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ