افغان حکومت کا عالمی فوجداری عدالت کے نئے گرفتاری وارنٹس مسترد کرنے کا اعلان

کابل (پاک ٹوڈے): افغان حکومت کے ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے افغان حکومت کے مزید دو عہدیداروں کے گرفتاری وارنٹس جاری کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اس عدالت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرتا اور اس کی حیثیت کو اہمیت نہیں دیتا۔

ترجمان کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے اسلامی امارت کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے علاوہ مزید دو عہدیداروں کی گرفتاری کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی کسی ایسے ادارے کے احکامات کو تسلیم نہیں کرتی جو اس کی نظر میں قانونی اختیار نہیں رکھتا، جبکہ صرف اسلامی شریعت کے احکامات کو قابلِ قبول سمجھا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان ایسے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے جو اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کریں اور اپنی حیثیت برقرار رکھیں۔

Related posts

صدر اور وزیراعظم جب گورنر راج کا فیصلہ کریں گے، صوبہ اس کو لاگو کرے گا: فیصل کریم کنڈی

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا فیصلہ

مرکزی کرم کے تور غر میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی