افغان حکام کا پائیدار امن، قومی یکجہتی اور معاشی استحکام پر زور

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی عبوری حکومت کے اعلیٰ حکام نے ملک کے 107 ویں یومِ استقلال (آزادی) کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی، پائیدار سیکیورٹی اور معاشی استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

تقریب کے دوران افغان حکام نے کہا کہ ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوط قومی یکجہتی اور معاشی طور پر خودکفیل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برداری کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان باہمی احترام اور مساوات کے اصولوں پر دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مثبت اور وسیع تر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

افغان حکام نے اپنے سیاسی مخالفین سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹکراؤ، انتشار اور ناامنی پیدا کرنے والی کوششوں کو ترک کر کے امن و امان کے قیام میں تعاون کریں تاکہ افغان عوام سکون اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکیں۔

Related posts

روس کی دعوت پر افغان وزارتِ دفاع کا وفد ’سینٹر 2026‘ فوجی مشق میں شریک

افغان وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کی حوثیوں سے سیاسی مذاکرات کی تجویز، مکہ دفاعی معاہدے کے ارکان کا ہنگامی اجلاس طلب