پشاور (پاک ٹوڈے): افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں سپین غر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز اختتام پذیر ہوگئی، جس میں نوجوان کرکٹرز نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
منتظمین کے مطابق سیریز کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے بہتر مواقع فراہم کرنا، انہیں تجربہ کار اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ دینا اور مستقبل کے لیے باصلاحیت کرکٹرز تیار کرنا تھا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ صوبائی اور مقامی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے سرگرم ہے۔ صوبائی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے ڈومیسٹک مقابلوں اور قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔