کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈائریکٹر صفی اللہ رائد نے طلوع نیوز کو بتایا ہے کہ ملک میں ایف ایم ریڈیو فریکوئنسیز پر بی بی سی کی نشریات بند کر دی گئی ہیں۔
صفی اللہ رائد کے مطابق یہ فیصلہ بی بی سی کی جانب سے بار بار ہونے والی غلطیوں کے باعث کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے ان غلطیوں کی نوعیت یا تفصیلات واضح نہیں کیں۔