میڈرڈ (پاک ٹوڈے) اسپین کے کینری جزائر کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی سے 14 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ تقریباً 90 دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہسپانوی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی جمعہ کو ال ہیرو جزیرے سے تقریباً 72 کلومیٹر جنوب میں ملی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد میں سے چھ کی حالت تشویشناک تھی، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تاحال کشتی میں سوار تارکین وطن کی قومیت اور ان کے سفر کے آغاز کے مقام سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔