اسلام آباد (پاک ٹوڈے): آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ کے لیے گاڑیاں کرائے پر حاصل کیے جانے کی بات درست نہیں۔
اویس چودھری کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی تقریباً ایک ہزار گاڑیاں پکڑ رکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں مارچ کے لیے کرائے پر نہیں دی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بیشتر گاڑیاں مال سے لدی ہوئی ہیں اور انہیں مختلف چوراہوں پر کھڑا کردیا گیا ہے۔