اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر گاڈی آئزنکوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): اسرائیل میں سیاسی تبدیلی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، جہاں اپوزیشن رہنما اور یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیرِاعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ کے ارکان کی مطلوبہ اکثریت کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد صدر ہرزوگ نے بتایا کہ 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل سیاسی دھڑوں کے نمائندوں نے گاڈی آئزنکوٹ کی حمایت کی ہے، جبکہ 46 ارکان پر مشتمل دھڑوں نے موجودہ وزیرِاعظم نیتن یاہو کو دوبارہ حکومت بنانے کی سفارش کی ہے۔

اسرائیلی صدر کے مطابق وہ اتوار کو حکومت سازی کا مینڈیٹ سونپنے سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مزید مشاورت کریں گے تاکہ حتمی صورتحال واضح ہوسکے۔

اس پیش رفت کو نیتن یاہو کی سیاسی پوزیشن کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اپوزیشن رہنما گاڈی آئزنکوٹ کے لیے وزارتِ عظمیٰ تک پہنچنے کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

Related posts

عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے انکار

وفاق نے خیبرپختونخوا کو 160 ارب روپے کا پیکج دے دیا، گورنر فیصل کریم کنڈی

بلوچستان سے اہلِ علم کا انخلا، 100 سے زائد سکالرز چلے گئے، کیا صوبہ تعلیمی زوال کی طرف بڑھ رہا ہے