باکو (پاک ٹوڈے): آذربائیجان میں اسکول یونیفارم کے نئے قواعد کے نفاذ کے بعد حجاب پہننے والی طالبات کو اسکولوں میں داخلے سے روکے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض طالبات کو اسکولوں کے آہنی دروازوں پر روک دیا گیا، جس کے باعث انہیں کلاسوں میں شرکت کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق اسکول یونیفارم کے قواعد میں حجاب پہننے پر واضح پابندی عائد نہیں کی گئی، تاہم بعض اسکولوں کی انتظامیہ حجاب کو یونیفارم کے ضوابط کے منافی قرار دے رہی ہے۔
طالبات کو داخلے سے روکے جانے کے واقعات پر والدین اور طلبہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ اس معاملے نے اسکولوں میں یونیفارم کے قواعد اور حجاب پہننے کے حق سے متعلق بحث کو جنم دیا ہے۔