دیر کالونی اسکول حادثہ: شہداء کے لواحقین میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر آفاق وزیر نے دیر کالونی اسکول حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا اور لواحقین میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور ریونیو حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق، وہ لواحقین جو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے دوسرے اضلاع گئے ہوئے ہیں، انہیں واپسی پر امدادی چیک فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں زخمی بچوں کی فہرستوں کی تصدیق کر رہی ہیں تاکہ تمام متاثرہ بچوں کو بھی ایک دن کے اندر امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈاکٹر آفاق وزیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی معاونت کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

Related posts

مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا

آذربائیجان میں حجاب پر تنازع، طالبات کو اسکولوں میں داخلے سے روکنے کی اطلاعات

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود 340 سے زائد بچے جاں بحق، یونیسف کا اظہارِ تشویش