آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو نشانہ بنانے کا ایرانی دعویٰ

تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی فوج کے ایک ایم کیو 9 ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ڈرون کا سراغ لگایا، اسے روکا اور پھر نشانہ بنایا۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ یہ 58واں امریکی ایم کیو 9 ڈرون ہے جسے اس کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا ہے۔

تاہم امریکی حکام نے تاحال ایرانی دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، جبکہ ڈرون کو گرائے جانے یا نقصان پہنچنے کی آزادانہ تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔

Related posts

بھارت میں اے ایس آئی کے قتل کا معمہ حل، خاتون پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

امریکا کو مطلوب منشیات کا بدنام زمانہ ڈان میکسیکو میں گرفتار

سینٹکام کی امریکی ایف سولہ طیارے کو نقصان پہنچنے کی تردید، ایران کا دعویٰ مسترد