پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بحفاظت اور فوری بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کا اغوا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ یہ کارکن بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغوی پولیو ورکرز کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔
