23
کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے ایوان کے مطابق ملک سے چلغوزوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایوان کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ احسان اللہ احسان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران 42 ملین ڈالر مالیت کے چلغوزے برآمد کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال اسی عرصے میں برآمدات کی مالیت بڑھ کر 72 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔
ان کے مطابق افغان چلغوزے یورپی ممالک اور بھارت کو بھی برآمد کیے گئے، تاہم سب سے زیادہ مقدار چین بھیجی گئی۔
