15
سری نگر (پاک ٹوڈے): جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ندھی رازدان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔
عمر عبداللہ نے تصویر کے ساتھ لکھا، ’’کل سے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔‘‘
رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی ایک روز قبل ہوئی تھی۔ یہ اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے عمر عبداللہ اور ان کی سابقہ اہلیہ پیال عبداللہ کی باہمی رضامندی سے طلاق کی منظوری دیے جانے کے تقریباً تین ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
