6
نوشکی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گرلز کالج کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 طالبات زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کالج میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
