16
چارسدہ (پاک ٹوڈے): سابق صوبائی وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) چھوڑ کر دوبارہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بیرسٹر ارشد عبداللہ ماضی میں اے این پی کی صوبائی حکومت میں وزیر قانون کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی پارٹی میں واپسی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
