15
پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو دے دیا گیا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کے مطابق 27 اکتوبر کو ہونے والے اہم اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے یا دوبارہ احتجاج شروع کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، خواتین کی رہائی، علاج معالجے اور دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا جائے گا، جس کے بعد پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
