17
کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
زلمے خلیل زاد نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں افغان حکومت کے خلاف لڑائی کے لیے افغانوں کو مسلح کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستانی فوج پاکستان مخالف مسلح گروہوں کے خلاف لڑنے کے لیے افغانوں کو بھرتی کر رہی ہے۔
