واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا کو ملوث قرار دیا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق شمالی کوریا سے منسلک ہیکرز چوری کیے گئے ڈیجیٹل اثاثوں کو ایتھیریم میں تبدیل کر رہے ہیں، جبکہ ان اثاثوں کی مزید منی لانڈرنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائنانس کو سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے۔ اس واقعے کو کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی بڑی چوریوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
بائنانس نے سکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک عارضی طور پر رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت روک دی ہے۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ صارفین کے نقصانات کی تلافی خود کرے گی۔
