21
واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی ریاست کنساس کے شہر ویچیٹا میں فٹبال میچ کے دوران ایک گاڑی میدان میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فٹبال میچ جاری تھا اور گاڑی اچانک کھیل کے میدان میں داخل ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد اور ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
حکام نے گاڑی چلانے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
