23
پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے حسن خیل میں گزشتہ رات سپین میلہ پولیس پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق پولیس جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
جوابی فائرنگ میں متعدد حملہ آوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم ان کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
