9
ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق اجتماعات، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں سمیت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ اسلحے کی نمائش، عوامی شاہراہوں پر خیمے لگانے اور عارضی ڈھانچے قائم کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
